ایشیاکپ: پاکستان نے بھارت کیخلاف میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

09-10-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ ون ڈے کے سپر فور مرحلےمیں پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلا دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ بولرز، ایک فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر اور تین سپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔ فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو  فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔ سپن ڈیپارٹمنٹ میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور  سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ ٹاپ آرڈرمیں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابراعظم شامل ہیں جب کہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔ پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ آج کولمبومیں بھارت کے خلاف کھیلےگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ہامی بھرلی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد باراعتراضات اٹھائے تھے  جس کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر کل بارش کی وجہ سے پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو میچ 11ستمبرکو بھی جاری رہےگا اور وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا۔