سمن انصاری کی دوسری شادی میں انکے بیٹے کا کیا کردار تھا؟اداکارہ نے حقیقت بیان کردی

09-09-2023

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ سمن انصاری نے کہا ہے کہ دوسری شادی کے وقت میرے بیٹے نے مجھے دوسرے شوہر کے حوالے کیا اور شادی کی تمام رسومات میں پورا ساتھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سمن انصاری کا اپنی پہلی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہان کی جس خاندان میں پہلی شادی ہوئی تھی وہ میڈیا انڈسٹری کو اچھا نہیں سمجھتے تھے، اس لیے انہوں نے امریکا میں فیشن ڈیزائنگ شروع کرلی،اور اس کے بعد میک اپ آرٹسٹ بن گئی پھر شادی کی تقریبات کے لیے ایونٹ پلاننر کا کام شروع کیا۔ سمن انصاری نے بتایا کہ اس دوران ان کی پہلی شادی کامیاب نہیں چل رہی تھی اور بالاخر اس رشتے کو ختم کرنا پڑا جس کے بعد امریکا سے دبئی شفٹ ہوگئی۔ اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کے سخت سوالوں سے بچنے کے لیے علیحدگی کے فوراً بعد پاکستان واپس نہیں آئی اگر میں پاکستان واپس آتی تو لوگوں کے سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑتا کہ کیا ہوا؟ کیوں ہوا؟ کیسے ہوا؟ان سوالوں کو میں تو شادی برداشت کرلیتی لیکن میں اپنے والدین کو اس مشکل میں نہیں ڈال سکتی تھی، اس لیے کچھ وقت کے لیے میں دبئی شفٹ ہوگئی۔