بھارتی اوپنر شبمن گل بابراعظم کے مداح ،شاہینوں کے کپتان کے گن گانے لگے

09-09-2023

(ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شبمن گِل نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں شبمن گل کا کہناتھا کہ بابراعظم ٹاپ کلاس  بلے بازہیں، کسی بھی ٹیم کا کوئی کھلاڑی اچھا پرفارم کرتا ہے تو سب پر انکی نگاہیں ہوتی ہیں۔بھارتی اوپنر نے پاکستانی فاسٹ باولنگ لائن اَپ کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  نسیم رفتار کا استعمال کرکے گیند سوئنگ کرتے ہیں جو بیٹرز کیلئے مشکلات کا سبب بنتے ہیں۔واضح رہے کہ ایشیاکپ میں پاکستان کے خلاف گروپ میچ میں شبمن گِل 32 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا سکے تھے، انہیں حارث رؤف نے کلین بولڈ کیا تھا۔