سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری، فی تولہ قیمت مزید کم ہو گئی
09-09-2023
(لاہور نیوز) ملک بھر میں سونے کے نرخوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ہفتے کے روز فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کےمطابق نرخوں میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی، سونے کی قیمت میں گزشتہ 6 کاروباری دنوں میں 23 ہزار 800 روپے کی کمی ہوئی۔ 10گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 81 ہزار 756 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔