مسلم حکمران بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں، طاہر اشرفی

09-09-2023

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے مسلم حکمران بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف آواز اٹھائیں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے بیگم پورہ میں پریس کانفرنس میں اسلامک تعاون تنظیم کی قیادت سے بھی اپیل کی کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا معاملہ جی 20 کانفرنس میں اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ملک کا سپہ سالار کاروباری شخصیات سے ملاقات کرکے ڈالر اور چینی کی قیمتوں پر قابو پا سکتا ہے تو حکومتیں کیوں نہیں کر سکتیں۔ حکومت ذخیرہ اندوزوں کا ٹرائل کرے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکشی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔