بجلی چوری میں ملوث ہونیکا شبہ،انتظامیہ نےسیکڑوں افسران کے تبادلے کردیے

09-09-2023

(ویب ڈیسک) انتظامیہ نے بجلی چوری کے معاملے پر تقسیم کار کمپنیوں کے عملے کےخلاف بڑی کارروائی شروع کردی۔

سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ بجلی کی تقیسم کار کمپنیوں نے گریڈ 17  سے20  کے 1937افسران کے تبادلے کردئیے جبکہ بری شہرت رکھنے والے248افسران کو ہیڈکوارٹرز بھیج دیا گیا۔ لیسکو نے سب سےزیادہ 351گیپکو نے 142، فیسکو نے 201آفیسرز کو تبدیل کردیا۔ آئیسکو نے 221,میپکو نے314، پیسکو نے 307، حیسکو نے 122آفیسرز، سیپکو نے 86، کیسکو نے 168اور ٹیسکو نے 35افسران کو تبدیل کردیا۔ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 68بری شہرت کے افسران کو ہیڈ کوارٹر یا کم اہم جگہ پر تعینات کردیا۔گریڈ17  کے 1290 ایس ڈی او اور آر اوز، گریڈ 18  کے 533 ایکسینز اور ڈی سی ایمز جبکہ گریڈ 19  کے 91اور گریڈ 20 کے 23افسران کو تبدیل کردیا گیا۔