پنجاب حکومت کی چینی کی قیمت میں اضافے بارے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا

09-09-2023

(لاہور نیوز) شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر حکم امتناع اور چینی کی قیمت میں اضافے کے معاملہ پر پنجاب حکومت نے عدالت سے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کر دی۔

پنجاب حکومت نے شوگر ملز مالکان کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ میں حکم امتناع کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی، درخواست میں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے والے شوگر ملز مالکان کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد روک رکھا ہے، حکم امتناع کے باعث شوگر ملز مالکان چینی کی من مانی قیمت وصول کر رہے ہیں۔ پنجاب حکومت کے مؤقف کے مطابق حکم امتناع کے باعث حکومت چینی کی قیمت مقرر اور اس پر عمل درآمد نہیں کرا سکتی، پنجاب حکومت کی جانب سے عدالت عالیہ سے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔