سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی ،انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد گرفتار

09-09-2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران داعش کے اہم کارکن سمیت 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ کارروائیاں گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں کی گئیں، راولپنڈی میں کی جانے والی کارروائی میں داعش کے اہم کارکن عیسٰی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز،موبائل فون اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔ دہشت گردوں کی شناخت ذاکر اللہ اور عیسیٰ کے نام سے ہوئی ہے ،  دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 369 کومبنگ آپریشنز کے دوران 52 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنزمیں 13871 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔