ون ڈے میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں: عالیہ ریاض

09-09-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض نے کہا ہے کہ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کرنے پر خوش ہوں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گی کہ آئندہ بھی ملک کے لیے پرفارم کروں اور ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں۔ عالیہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ میں ہمیں بڑی پارٹنر شپ کی ضرورت ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل کی اچھی ٹیم ہے، کوشش ہوگی کہ اگلے میچوں میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں۔ واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے دی تھی۔ نیشنل بینک سٹیڈیم میں سیریز کے پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقا کے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم 36.5 اوورز میں 165 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔