سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
09-09-2023
(ویب ڈیسک) سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔
پی ٹی آئی وکلاء نعیم پنجوتھہ، انتظار پنجوتھہ، خالد یوسف اور علی بخاری درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل بھی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی کی گئی تھی۔