ایشیا کپ: بھارت کیخلاف پاکستان کا سکواڈ کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا؟

09-09-2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ میں کل پاک بھارت میچ سے پہلے کولمبو میں آج موسم صاف ہے اور شہر میں تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے۔

کولمبو میں آج مسلسل بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے مگراس وقت تک کولمبو میں مطلع صاف ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم صبح کے واحد سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔  ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی نہ کیے جانے کا امکان ہے۔ بھارت کے خلاف آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی پلیئنگ الیون کا حصہ رہ سکتے ہیں، فہیم  کو بنگلادیش کےخلاف میچ میں محمد نواز کی جگہ شامل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان ٹیم مینجمنٹ آج ٹریننگ سیشن کے بعد حتمی الیون کا فیصلہ کرے گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کوششوں سے پاک بھارت میچ کے ریزرو ڈے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ہامی بھرلی۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نے بارشوں کے تناظر میں متعدد بار اعتراضات اٹھائے تھے ، جس کے کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ کیا۔  اگر کل پاک بھارت میچ مکمل نہیں ہوتا تو 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہوگا جہاں پر روکا گیا ہوگا ۔