لاکھوں تنخواہ والے نہیں صرف غریب کو مفت علاج کی سہولت دینگے: نگران وزیراعلیٰ
09-09-2023
(ویب ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ اڑھائی لاکھ تنخواہ والے کا مفت علاج نہیں ہو سکتا، غریب آدمی کو مفت علاج کی سہولت دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں، ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے، میو ہسپتال، سروسز ہسپتال پر کبھی پیسے ہی نہیں لگائے گئے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی سروسز سب کیلئے مفت ہیں، کم از کم اجرت 32 ہزار کرنے کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا، اگلی نگران پنجاب کابینہ کی میٹنگ ملتان میں سوموار کو ہوگی۔