صارفین کو ریلیف پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے سے مشروط

09-08-2023

(لاہورنیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے صارفین کو ریلیف پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کنٹرول کرنے سے مشروط کر دیا۔

بارہ برسوں میں 34 سو ارب سے زائد سبسڈی کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 2 ہزار 310 ارب روپے تک پہنچ گیا جس پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کو سرکلر ڈیٹ کنٹرول کرنے سمیت دیگر اقدامات کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہا ہے پاور سیکٹر کو ہر سال سینکڑوں ارب کی سبسڈی دینا مالی گنجائش کیلئے مشکل ہے جس کے باعث ہر سال سبسڈی میں بتدریج کمی لانی ہوگی، آئی ایم ایف نے ریکوریز میں بہتری اور لائن لاسز کنٹرول کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ اور وزارت توانائی کے حکام کو آئی پی پیز سے بات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔