نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا لاہور چیمبر آف کامرس کا دورہ

09-08-2023

(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اور مرکزی دفتر جمعیت اہل حدیث کا دورہ کیا۔

نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے لاہور چیمبر آف کامرس اور مرکزی دفتر جمعیت اہل حدیث کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر نے لاہور چیمبر کے دورے کو یاد گار قرار دیا۔ جمعیت اہل حدیث کے مرکزی دفتر راوی روڈ کے دورے کے موقع پر وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ علما کی بنیادی ذمہ داری حق بات کو پہنچانا ہے۔ کسی کی عبادت گاہ کو جلانا مسلمان کا شیوہ نہیں ہو سکتا۔ مذموم مقاصد سے پاکستان کے چہرے کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ جڑانوالہ کا واقعہ افسوس ناک ہے۔ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے رواداری محبت اور احترام کو فروغ دینا ہو گا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے پیغام دیا کہ ہمیں تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملکی ترقی و فلاح کیلئے کام کرنا ہے۔