پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 127 رنز سے شکست دیدی

09-08-2023

(لاہورنیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے قومی ویمنز ٹیم کو 127 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کی جانب سے سن لوس ناقابل شکست 107 رنز کے ساتھ نمایاں جبکہ ماریزان کپ 100 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں، پاکستان کی جانب سے ناشرا سندھو نے 2 جبکہ ام ہانی اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار اپنے کیریئر کا 100واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس میں ہر میچ جیتنے پر پاکستانی ویمنز ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے۔