عالمی یوم خواندگی پر مرکزی تقریب، ابراہیم مراد کی بطور مہمان خصوصی شرکت

09-08-2023

(لاہور نیوز) عالمی یوم خواندگی پر مرکزی تقریب لاہور آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

الحمرا ہال میں یوم خواندگی پر مرکزی تقریب میں سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، جائیکا اور یونیسیف کے نمائندگان سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ابراہیم مراد نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی تعلیمی شرح دیگر صوبوں اور مجموعی طور پر پاکستان سے بہتر ہے۔ سیکرٹری لٹریسی سید حیدر اقبال نے کہا کہ عالمی یوم خواندگی اس عزم کے ساتھ منا رہے ہیں کہ ملک میں کوئی بھی بچہ ناگزیر وجوہات کی بنا پر کم از کم بنیادی تعلیم سے محروم نہیں رہنے دیا جائے گا۔ اب تک 46 لاکھ بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر چکے ہیں۔ تقریب میں نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔ طلبہ کے مابین ہونے والے پینٹنگ مقابلہ جات کے ونرز کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔