پاکستان ہاکی فیڈریشن کا غیرمعمولی اجلاس منسوخ کر دیا گیا
09-08-2023
(لاہور نیوز) صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے عدم اعتماد کے غیر معمولی اجلاس کو منسوخ کر دیا۔
سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین کے خلاف جمع کروائی گئی عدم اعتماد کی تحریک کے نتیجہ میں پی ایچ ایف کانگریس کے بلوائے گئے اجلاس میں حیدر حسین کی حمایت میں 47 اراکین شامل تھے۔ عدم اعتماد کی تحریک جمع کروانے والے اراکین کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے ساتھ اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا گیا، بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر نے چیف الیکشن کمشنر پی ایچ ایف کے مشورہ پر اجلاس کو منسوخ کیا۔