لاہور سمیت اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ
09-08-2023
(لاہورنیوز) شہر قائد سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں مختلف وجوہات کی بنا پر منسوخ ہو گئیں۔
قومی ایئرلائن کی کراچی سے جدہ اور مسقط جانے والی پروازیں بھی کینسل ہو گئیں، پی آئی اے کی کراچی سے پشاور جانے والی پرواز پی کے 350، سیرین ایئر لائن اور ایئر بلیو کی کراچی سے جدہ جانے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ پی آئی اے کی کراچی سے تربت جانے والی پرواز پی کے 501، ایئر سیال کی کراچی اسلام آباد جانے والی پرواز پی ایف 121، ایمریٹس ایئر لائن کی کراچی سے دبئی جانے والی پرواز ای کے 605 کینسل ہو گئی۔ فلائی جناح کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز نائن پی 840، قومی ایئر لائن کی کراچی سے فیصل آباد جانے والی پرواز پی کے 340 اور ایئر سیال کی کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی ایف 147 کینسل ہو گئی۔ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر پروازیں منسوخ ہوئی ہیں۔