جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کا پہلے ون ڈے میں پاکستان کو جیت کیلئے 293 رنز کا ہدف

09-08-2023

(لاہور نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ ویمنز ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے قومی ویمنز ٹیم کو جیت کیلئے 293 رنز کا ہدف دے دیا۔

کراچی میں جاری میچ میں جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ کی ٹیم نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کی جانب سے سن لوس ناقابل شکست 107 رنز کے ساتھ نمایاں جبکہ ماریزان کپ 100 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں  بلے باز رہیں، پاکستان کی جانب سے ناشرا سندھو نے 2 جبکہ ام ہانی اور عالیہ ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان ندا ڈار اپنے کیریئر کا 100واں ون ڈے میچ کھیل رہی ہیں، ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس میں ہر میچ جیتنے پر پاکستانی ویمنز ٹیم کو 2 پوائنٹس ملیں گے۔