فاسٹ باولر شعیب اختر کا ہمشکل سامنے آگیا،باولنگ کرتے ویڈیو وائرل

09-08-2023

(ویب ڈیسک) عمان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ باولر محمد عمران کو شعیب اختر کا ہمشکل قرار دیا جانے لگا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر جیسا گیند باز باولنگ کرتے نظر آ رہا ہے یہ کوئی اور نہیں بلکہ عمان کے فاسٹ باولر  محمد عمران ہیں، جو بلکل سابق فاسٹ باولر شعیب اختر  کے جیسے نظر آتے ہیں۔ عمان کے محمد عمران کی عمر فی الحال 37 سال ہے  جوکہ  اب تک 33 فرسٹ کلاس میچز میں 51 وکٹیں  لے چکے ہیں  اور 1266 رنز بنائے ہیں  یہی  نہیں 45 ٹی20 مقابلوں میں 32 وکٹیں اپنے نام کر چکے ہیں  اور 409 رنز بنائے  ہیں ۔