سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کمی

09-08-2023

(لاہور نیوز) روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ کے باعث ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔

نرخوں میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار 500 روپے پر پہنچ گئی۔سونے کی قیمت میں پانچ کاروباری دنوں میں 27 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔