حکومتوں کی جانب سے اندرون شہر پر توجہ برائے نام رہی

09-08-2023

(لاہور نیوز) شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے منصوبے بے شمار مگر حکومتوں کی اندرون شہر پر توجہ برائے نام رہی۔

ماضی قریب میں شیرانوالا فلائی اوور، گلاب دیوی انڈر پاس تعمیر ہوئے۔ وسطی لاہور کیلئے منظور شدہ منصوبے پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے بجٹ سے ہی خارج نظر آئے۔ 2018 ء سے کریم بلاک فلائی اوور اور انڈر پاس کی باز گشت سنائی دی۔ وسطی لاہور کا میگا پراجیکٹ کریم بلاک فلائی اوور حکومت کی ترجیحات سے آؤٹ ہو گیا۔ پانچ سال کے دوران کریم بلاک فلائی اوور منصوبے پر ایک اینٹ بھی نہ لگی۔ بھیکے وال موڑ انڈر پاس و فلائی اوور منصوبہ بھی صرف اعلانات تک محدود رہا۔ برکت مارکیٹ کے مقام پر فلائی اوور اور انڈر پاس کا بھی مستقبل تاریک ہو گیا۔ جوہر ٹاؤن میں انٹرٹینمنٹ پارک بنانے کا منصوبہ بھی فائلوں سے باہر نہ آیا۔ ایم ایم عالم روڈ کو ری ڈیزائن کرنے کا منصوبہ بھی فائلوں میں بند ہے۔ لبرٹی اور ایم ایم عالم روڈ پر سکائی لائن کے بجائے پیڈسٹرین زون بھی نہ بن سکے۔ گزشتہ6 برسوں میں وسطی لاہور کیلئے صرف ایک منصوبہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس مکمل ہو سکا۔