سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف
09-08-2023
(لاہور نیوز) ملکی تاریخ میں پہلی بار چینی کی فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری ہو گئی، سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف کر لیا گیا۔
ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے حالیہ ہفتے کے اعداد و شمار جاری کر دئیے، جس کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچ گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت 195 روپے تک ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی ہے،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 25 روپے تک بڑھی، حالیہ ہفتے راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھی، ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔