مہنگائی کی شرح میں مزید0.96 فیصد اضافہ ریکارڈ: ادارہ شماریات

09-08-2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں مزید 0.96 فیصد کا اضافہ ہو گیا۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی مجموعی شرح 26.32 فیصد کی سطح پرپہنچ گئی، حالیہ ہفتے 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 5 اشیا کی قیمتوں میں کمی  جبکہ 14 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں ٹماٹر15 روپے، دال مسور32 روپے اور چینی 11 روپے 48 پیسے فی کلومہنگی ہوئی، لہسن 20 روپے، دال مونگ 9 روپے 73 پیسے، پیاز3 روپے اور گڑ8 روپے کلومہنگا ہوا، اسی طرح دال ماش 15 روپے 48 پیسے، ٹوٹا چاول 3 روپے کلومہنگے ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر153 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 6 روپے مہنگا ہوا، حالیہ ہفتے کے دوران تازہ دودھ، آلو، انڈے، دہی اور کیلے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔