حرا نے شوہر مانی کو 6 بالی وڈ ہیروز سے ملادیا

09-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حرا اپنے شوہر مانی سے متعلق تبصرے کے باعث ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں جن کی انسٹا سٹوری سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

حرا مانی نے انسٹاگرام سٹوری پر مانی کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا موازنہ بالی وڈ کے 6 ہیروز سے کیا ہے۔ شیئر کی گئی تصویر پر حرا مانی نے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ ہریتھک کی باڈی ، شاہ رخ کی ادائیں ، بابی دیول جیسے مضبوط بال ، سلمان بھائی جیسی کمٹمنٹ ، اکشے جیسی مضبوطی اور عامر خان جیسا معصوم‘ ۔   اداکارہ حرا نے اپنی سٹوری میں مزید لکھا کہ 6 خصوصیات والا مانی۔ اداکارہ کی انسٹاگرام سٹوری کے بیک گراؤنڈ میوزک پر بالی وڈ سونگ ’تو میرا ہیرو‘ بھی سنا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حرا اپنے شوہر کا موازنہ ہالی وڈ اداکار ٹام ہینکس سے کرچکی ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں حرا نے یہ بھی کہا تھا کہ  میں بہت دل پھینک قسم کی لڑکی تھی، مجھے مانی میری پسند کے ملے جب تک وہ نہیں ملے تھے تو مجھے ہر دوسرا لڑکا اچھا لگتا تھا، مانی سے شادی کے بعد میری ترقی ہوگئی ہے میں سٹار بن گئی ہوں لیکن اگر میری مانی سے شادی نہ ہوئی ہوتی تو میری بہت سی شادیاں ہوچکی ہوتیں۔