شعیب ملک کی بیٹے اذہان کے ساتھ شرارتیں، ویڈیو وائرل
09-08-2023
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شعیب ملک کی بیٹے اذہان کے ساتھ سیر سپاٹے کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ساتھ گزارے گئے بہترین لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں۔ سٹار کرکٹر شعیب ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دورانِ ڈرائیونگ اپنے بیٹے اذہان سے کہہ رہے ہیں کہ منی راک آپ ایک چیز تو کرکے دکھائیں؟ والد کی فرمائش پوری کرتے ہوئے بیٹا اپنی بھنووں کو حرکت دینے لگتا ہے جس پر شعیب ملک بہت خوش ہوتے ہیں۔ کچھ دن قبل بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شعیب ملک نے بیٹے کے ساتھ کار میں بیٹھے تصاویر شیئر کی تھیں جنہیں خوب پسند کیا گیا تھا ۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے اپریل 2010 میں شادی کی تھی جس سے ان کا بیٹا اذہان ہے۔ مگر اب گزشتہ کچھ عرصے سے یہ دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے ہیں۔