لڑکیوں کو زندہ جلانے والے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا

09-08-2023

(ویب ڈیسک) لاہور میں گھر کی چھت پر لڑکیوں کو زندہ جلانے والے ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ 3 ماہ قبل لاہور میں پیش آیا تھا جہاں گھرکی چھت پر دو لڑکیوں کو زندہ جلا دیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عتیق جلائی گئی ایک لڑکی کا منگیتر تھا، لڑکی کی بڑی بہن کی شادی عتیق کے بڑے بھائی سے ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عتیق حاضر سروس سرکاری ملازم ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔