سابق صوبائی وزیر شوکت لالیکا انتقال کر گئے
09-08-2023
(ویب ڈیسک) ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر عشر و ذکواۃ میاں شوکت علی لالیکا وفات پا گئے۔
شوکت لالیکا کو شدید زخمی ہونے کے باعث لاہور کے ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ واضح رہے کہ ٹریفک حادثہ اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں پیش آیا تھا جس میں شوکت لالیکا شدید زخمی جبکہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی تھیں۔ میاں شوکت علی لالیکا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور مرحوم کی تدفین چک امیر لالیکا میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ میاں شوکت لالیکا پنجاب سے ایم پی اے منتخب ہونے کے ساتھ صوبائی وزیر بھی رہ چکے ہیں۔