ہانیہ عامر اور شہناز گل کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے

09-08-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی اداکارہ شہناز گل کی دوستی کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔

بھارتی پنجابی فلموں اور گانوں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی چلبلی و حسین اداکارہ شہناز گل اور پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک عمل نے دونوں ملکوں کے عوام کا دل جیت لیا۔ کچھ روز قبل ہانیہ عامر اپنے دوست احباب کے ساتھ لندن کی سیر کو چلی گئی تھیں۔ وہاں سیر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جنہیں ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور اسی کے ساتھ ساتھ سرحد پار بھی ان کے حسن کی تعریف ہونے لگی۔ اس کے علاوہ اب دونوں اداکاراؤں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر فالو کر لیا ہے یعنی کہ ان کے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہو گیا ہے ۔ واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر کے مشہور ڈراموں میں مجھے پیار ہوا تھا ، میرے ہمسفر، سر فہرست ہے جبکہ شہناز گل کی مشہور فلموں میں حوصلہ رکھ، کالا شاہ کالا، ست شری کال سر فہرست ہیں۔ مشہور اداکارہ شہناز گل نے ان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ بہت پیاری ہو یہی نہیں بلکہ شہناز نے ساتھ میں دل والے ایموجی بھی بنائے۔ اس کمنٹ کے بعد دونوں ملکوں کے عوام تمام باتوں کو بھلا کر ایک دوسرے کے ملکوں کی اداکارؤں کی تعریف کر رہے ہیں۔