روپے کے مقابلے میں ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا

09-08-2023

(لاہور نیوز) روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 1 روپے 95 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 303 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بلند ترین سطح سے 4.10 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 304 روپے 95 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 132 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 889 پوائنٹس کی سطح پر ٹرید کر رہا ہے۔