صدر مملکت عارف علوی کے عہدہ صدارت کی آئینی مدت آج مکمل

09-08-2023

(ویب ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی کے 5 سالہ عہدہ صدارت کی میعاد آج مکمل ہو رہی ہے، عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو صدارتی منصب سنبھالا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی عہدہ صدارت مکمل کرنے کے بعد ایوان صدر خالی نہیں کرینگے بلکہ نئے صدر کے انتخاب تک صدارتی فرائض سر انجام دیتے رہیں گے۔ صدر نے گزشتہ ہفتے بعض اہم مشاورتی میٹنگز کے بعد نئے صدر کے انتخاب تک فرائض ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی جب کہ صدر لاہور کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس پہنچ گئے، اسلام آباد واپسی سے قبل انہوں نے داتا دربار پر حاضری دی اور خصوصی دعا ئیں بھی کیں۔