پھل، جو کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
09-08-2023
(ویب ڈیسک) خون میں موجود مضر چکنائی یا کولیسٹرول ایک عالمی وبا کی صورت بن چکی ہے۔ تاہم کچھ پھل اور سبزیوں کے استعمال سے ثابت ہوا ہے کہ وہ بلڈ پریشر اور امراضِ قلب کی وجہ بننے والے کولیسٹرول کم کرسکتے ہیں۔ ان میں کئی پھل ہمارے اردگرد موجود ہیں۔
پھل قدرتی اجزا، پولی فینول، ریشوں (فائبر) اور دیگر اہم معدنیات سے بھرپور ہوتے ہیں۔ فائبرکے ذرات آنتوں میں پہنچ کر کولیسٹرول سے چپک جاتے ہیں اور اسے خون میں شامل ہونے سے روکتے ہیں۔ ان سات پھلوں کے نام یہ ہیں۔ ایک سیب روزانہ سیب ڈاکٹر کو بھگانے کے ساتھ ساتھ کولیسٹرول دور رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ سیب میں حل ہونے والا فائبر، وٹامن سی اور پوٹاشیئم پایا جاتا ہے۔ سرخ اور سبز رنگ والے سیبوں میں تمام ضروری اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں جو دل کو توانا رکھتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ صبح ناشتے میں سیب ضرور کھائیں کیونکہ اس طرح مفید اثرات پورے دن تک برقرار رہتے ہیں۔ ایواکیڈو ناشپتی یا ایواکیڈو اب پاکستان میں بھی مل جاتی ہے۔ یہ بے ذائقہ پھل ’سپرفوڈ‘ میں شمار ہوتا ہے۔ ایوکیڈو میں مونوان سیچیوریٹڈ چکنائیوں کی بھرمار ہوتی ہے۔ جو مضر (ایل ڈی ایل) کولیسٹرول کو گھٹاتی ہے اور اچھا (ایچ ڈی ایل) کولیسٹرول بڑھاتی ہیں۔ پھر اس میں کئی طرح کے فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ فائبر،پوٹاشیئم اور وٹامن سی بھی وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ بیریاں سٹرابری، بلیوبیری، کرین بیری اور اس نسل سے تعلق رکھنے والے انگوروں کا استعمال کولیسٹرول گھٹانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ روزانہ ایک کپ بیریاں ضرور کھائیں کیونکہ ان میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔ بلیک بیریاں بھی دیگربیریوں کی طرح دل کی حفاظت کرتی ہیں اور ان میں حل ہونے والے فائبر کی وسیع مقدار موجود ہوتی ہیں۔ رسبری اور سٹرابری براہِ راست کولیسٹرول کم کرسکتی ہیں۔ موسمبی، نارنجی اور گریپ فروٹ موسمبی، نارنجیاں، کینواورگریپ فروٹ ، کھٹے رسدار (سِٹرس) فروٹ کہلاتے ہیں۔ یہ وٹامن سی اور اینٹی آکسیڈںٹس سے مالامال ہوتے ہیں جو دل کی حفاظت کرتےہیں۔ ان پھلوں میں موجود حل پذیرفائبر کولیسٹرول کم کرتے ہیں جس کے سائنسی شواہد بھی مل چکےہیں۔ انگور انگوروں میں حل پذیر فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کم کرنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انگوروں میں ایک کیمیکل، ریسورٹرول بھی پایا جاتا ہے جو دل کو صحت مند رکھتا ہے۔ انار انار کے بہت سے فوائد ہیں کیونکہ اس کے بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے اور دل کے لیے مفید ہونے کے مسلمہ ثبوت سامنے آچکے ہیں۔ حل شدہ فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت یہ طبی ٹانک سے کم نہیں۔ لیموں لیموں پیاس بجھاتا ہے، نظامِ ہاضمہ کا دوست ہے اور وٹامن سی کا خزانہ بھی ہے۔ اس میں موجود قیمتی اجزا کولیسٹرول کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتےہیں۔ یہاں تک کہ ایک لیموں میں 40 ملی گرام تک وٹامن سی مل جاتا ہے۔ اس لیے لیموں کا استعمال ترک نہ کیجئے کیونکہ یہ خون کو پتلا رکھتے ہوئے بہاؤ کو بہتر بناتا ہے۔