ملبہ ایک دوسرے پر ڈالا جا رہا، عوام کی کسی کو پرواہ نہیں: شیخ رشید

09-08-2023

(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا ملبہ مولانا فضل الرحمان پی پی پر اور پی پی مسلم لیگ ن پر ڈال رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان نااہلوں کی وجہ سے سارا ملبہ غریب عوام پر گر گیا ہے، اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری ہے جس پر کوئی بات کر رہا ہے نہ کوئی توجہ دے رہا ہے۔ صدر مسلم لیگ ن  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف اقتدار میں ہو تو سات سات فنکشن کرتا ہے اقتدار سے اترتا ہے تو سیدھا لندن جاتا ہے اور بیمار ہو جاتا ہے، نواز شریف کو پہلے ہی کئی سالوں سے سیاسی بیماری ہے۔ مولانا فضل الرحمان ppp پر اور ppp نون لیگ پر ملبہ ڈال رہی ہے جبکہ ان نااہلوں کی وجہ سے سارا ملبہ غریب عوام پر گر گیا ہے اصل مسئلہ غربت اور بیروزگاری ہے جس پر نہ کوئی بات کر رہا ہے نہ کوئی توجہ دے رہا ہے شہباز شریف اقتدار میں ہو تو سات سات فنکشن کرتا ہے اقتدار سے اترتا ہے تو… — Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 8, 2023 سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی اہم قیادت ملک چھوڑ کر جاچکی ہے، اُنہیں قوم کے جذبات اور عوام کے غیض و غضب کا علم ہے، جو لوگ بجلی کے بلوں اور چینی آٹے کی مہنگائی کیخلاف سڑکوں پر آئے ہیں وہ کسی لیڈر یا پارٹی کے کہنے پر نہیں آئے اپنی بقاء کے لیے سڑکوں پر آئے ہیں۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ لوگ اپنے مسائل کے حل کے لیے کسی کی طرف نہیں دیکھ رہے، آسمان کے فیصلے کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ مسئلہ اب سیاست نہیں رہا سنگین معاشی حالات بن گیا ہے، غربت اور مہنگائی کے ہاتھوں غریب کا چولہا بھی نہیں جل رہا۔