پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہو گا
09-08-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جیت کیلئے پر عزم دونوں ٹیموں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کر دی، چمکتی دھمکتی ٹرافی کیساتھ دونوں کپتانوں نے تصاویر بنوائیں۔ پاکستان ویمن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو کلین سوئپ کرنے کے بعد ون ڈے سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لیں، دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں خامیوں کو دور کیا، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ قومی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ جیت کے تسلسل کو جاری رکھیں گے، تمام لڑکیوں کو اپنارول معلوم ہے، دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔