سپریم کورٹ : سانحہ جڑانوالہ کیس کی سماعت آج ہو گی، فریقین کو نوٹسز جاری

09-08-2023

(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان میں جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ اور گرجا گھر نذر آتش کیس کی سماعت آج ہو گی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت آج کرے گا، بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، اقلیتی رہنما سیموئل پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔