نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب

09-07-2023

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا، اجلاس میں آرمی چیف بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے، عسکری قیادت کے ساتھ عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شرکت کریں گے، ایپکس کمیٹی میں زراعت، معدنیات و کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں خلیجی ممالک اور چین کی سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا، سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ بڑی سرمایہ کاری سے متعلق بھی امور زیر غور آئیں گے۔