پاکستان اور جنوبی افریقا ویمنز ون ڈے سیریز، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

09-07-2023

(ویب ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ویمنز ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی، اس موقع پر دونوں کپتانوں نے بلند عزائم ظاہر کیے، تین میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہے، سیریز کا دوسرا میچ 11 اور تیسرا 14 ستمبر کوکھیلا جائے گا۔ پاکستانی کپتان ندا ڈار کا کہنا ہے کہ وہ جمعہ کو اپنے 100 ویں میچ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ یاد گار بنانے کی کوشش کریں گی۔ جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی کپتان لاورا ولوارٹ نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز  کے تینوں میچز میں شکست کا داغ دھونے کی کوشش کریں گے، پاکستانی سپنرز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی بنائی ہے۔