زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کی کمی

09-07-2023

(ویب ڈیسک) گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 7 ارب 77 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مجموعی ذخائر کی مالیت یکم ستمبر کو 13 ارب 12 کروڑ 68 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 34 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔