انسانی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری
09-07-2023
(ویب ڈیسک) انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے حکومت کا بڑا اقدام، وزارت داخلہ نے دو سالہ نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کو 2025 تک مکمل کیا جائے گا ، انسانی سمگلنگ ناقابل معافی جرم ہے ،سمگلروں کا ڈیٹا بینک بنے گا۔ وزارت داخلہ نے ایف آئی اے اینٹی ہیومن سمگلنگ کی سفارش پر نیشنل ایکشن پلان کی منظوری دی، پلان کے تحت نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی بنے گی ، پلان کے تحت صوبائی کوآرڈینیشن کمیٹی اور ضلعی ویجیلنس کمیٹیاں بھی بنیں گی۔ پلان کے تحت سمگل ہونے والوں کے خلاف کارروائیاں نہ ہو سکے گی ، سمگلرز کی سزا میں اضافہ کے لئے وزارت قانون کو خط لکھا جائے گا، انٹرنیشنل سمگلرز کے لئے سفارتی طریقوں سے بین الاقوامی مدد لازمی ہو گی ۔ ملک کے اندر انسانی سمگلنگ کے 2500 سے زائد مقدمات کی ازسر نو تحقیقات کی جائیں گی، مدعیوں کی صلح کے باوجود انسانی سمگلنگ نا قابل معافی سزا کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔