آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے کمی کی نوید سنا دی گئی

09-07-2023

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے ستائے عوام کے لئے اچھی خبر، رواں ماہ آٹے کی فی کلو قیمت میں 15 سے 20 روپے کی بڑی کمی کی نوید سنا دی گئی۔

امپورٹرز کے مطابق روس سے تین گندم کے جہاز جلد کراچی پہنچ رہے، پہلا جہاز ایم وی بیکس ہیلیل 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، جہاز میں 60 ہزار میٹرک ٹن گندم موجود ہے، دوسرا جہاز 23 سے 25 ستمبر کو کراچی پہنچے گا، تینوں جہازوں میں ساٹھ ساٹھ ہزار میٹرک ٹن گندم آرہی ہے۔ امپورٹرز نے مزید بتایا جہازوں کے پہنچنے سے ملک بھر میں فوری طور پر گندم اور آٹے کی قیمت نیچے آئے گی اور کمی پوری ہوگی، روسی گندم کراچی پہنچ کر فی کلو قیمت 100 روپے پڑے گی، روسی گندم آنے سے پورا سال وافر مقدار میں گندم دستیاب ہوگی، اس وقت اوپن مارکیٹ میں گندم 125 روپے اور آٹا 160 روپے فی کلو ہے۔