پاک بحریہ کی دستاویزی فلم 'ضرب' کا پرومو جاری

09-07-2023

(لاہور نیوز) پاکستان بحریہ نے یوم بحریہ کی مناسبت سےبننے والی دستاویزی فلم کا پروموجاری کر دیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دستاویزی فلم  ضرب  1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران دوارکا پر کیے گئے آپریشن سومنات کی جنگی روداد  پر مشتمل ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا تھا کہ بحری جنگی تاریخ میں آپریشن سومنات ایک ایسی ضرب ہے جو دشمن کبھی نہ بھولے گا۔