5 ہزار والے نوٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی نکلا
09-07-2023
(لاہور نیوز) 5 ہزار والے نوٹ کی بندش کا زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔
نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری پیغام میں 5 ہزار والے نوٹ کی بندش والے زیر گرد نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جھوٹا ہے۔ نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔