آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا اعلان، بابر اور شاداب کا نام شامل

09-07-2023

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگست 2023 کے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے آگاہ کیا گیا ہے کہ پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں مینز کرکٹ سے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن اگست 2023 کے بہترین پلیئرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم کو ایشیا کپ میں نیپال کے خلاف شاندار 151 رنز کی اننگز کھیلنے جبکہ افغانستان کے خلاف پاکستان کو 0-3 سے کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ٹاپ تھری میں شامل کیا گیا ہے۔ لیگ اسپنر اور نائب کپتان شاداب خان کو پہلی بار پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے، انہوں نے گزشتہ ماہ اگست میں بلے اور گیند کے ساتھ نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔