عاصم اظہر کا میرب علی سے شادی بارے حیران کُن اعلان

09-07-2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اپنی اور میرب علی کی شادی سے متعلق حیران کن اعلان کردیا۔

حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور شادی سمیت مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ منگنی ہوئی ہے تو شادی بھی کبھی نا کبھی ہوجائے گی، میں پرانے خیالات کا مالک ہوں اس وجہ سے میرے نزدیک خاندان کے فیصلے اور طور طریقے اہمیت رکھتے ہیں اس لیے شادی کی تاریخ کا فیصلہ مکمل طور پر میرے اور میرب کے والدین کریں گے۔ عاصم کا کہنا تھا کہ بڑوں اور گھر والوں کی رضامندی برکت کا سبب بنتی ہے، اسی لیے میرا اور میرب کا خیال ہے کہ شادی کے تمام کام گھر والوں کی مرضی اور انکی رضامندی سے انجام دیے جائیں، شادی کی تاریخ جب بھی طے پائے گی سب کو معلوم ہوجائے گی۔