پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کولمبو روانہ

09-07-2023

(لاہورنیوز) پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان میں شیڈول میچ کھیلنے کے بعد چارٹرڈ پرواز پر کولمبو روانہ ہو گئیں ۔

پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کولمبو کیلئے روانہ ہوئیں، گزشتہ روز قومی ٹیم نے لاہور میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان ایشیا کپ ون ڈے میں سپر فور مرحلے میں کامیابی سے داخل ہوچکا ہے، پاکستان سپر 4 مرحلے کا اپنا دوسرا میچ 10 ستمبر کو کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔