پی ایس ایل ٹیم ملتان سلطانز نے عبدالرحمٰن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا
09-07-2023
(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز نے عبدالرحمٰن کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔
عبدالرحمٰن کو اینڈی فلاور کی جگہ فرنچائز کا نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے،عبدالرحمٰن نے 5 سال تک بطور اسسٹنٹ کوچ ملتان سلطانز کے ساتھ کام کیا۔ سبکدوش ہونے والے اینڈی فلاور بھی عبدالرحمٰن کی کوچنگ کے متعرف ہیں۔ اینڈی فلاور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جب میں بطور کوچ آیا تھا تو میری خواہش تھی کہ عبدالرحمٰن ہی اسسٹنٹ کوچ ہوں، وہ ایک زبردست کوچ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ5 سال زبردست گزرے۔