190 ملین پاؤنڈ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی اور علی محمد خان کوآج طلب کر لیا
09-07-2023
(لاہور نیوز) نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس بارے نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، نیب نے بشریٰ بی بی اور علی محمد خان کو طلب کر لیا۔
نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کو تحقیقات کے لیے آج طلب کیا گیا ہے۔ نیب نے بشریٰ بی بی اور علی محمد خان کو آج کیس سے متعلق دستاویزات کے ہمراہ طلب کیا ہے، اس سلسلہ یں بشریٰ بی بی اور علی محمد خان کے وکلا نے نیب نوٹس موصول کر لیے۔