ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع
09-06-2023
(لاہور نیوز) ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔
نگران حکومت متحرک ہوگئی، پاور ڈویژن حکام نے کارروائیوں کا آغاز کر دیا، کنڈا کے ذریعے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئیں، پاور ڈویژن حکام نے مختلف شہروں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کی چیکنگ شروع کر دی۔ پاور ڈویژن حکام کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کارروائیوں میں شامل ہیں، پاور ڈویژن حکام کے مطابق کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔