سٹیٹ بینک نے ڈالر کی اڑان روکنے کیلئے بینکوں کو عوامی ایکسچینج کمپنی بنانے کی اجازت دیدی

09-06-2023

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک نے ڈالر کی اڑان کو روکنے کے لئے صف اول کے بینکوں کو عوامی ایکسچینج کمپنی بنانے کی اجازت دے دی۔

سٹیٹ بینک کے مطابق پہلے سے موجود ایکسچینج کمپنیوں کی برانچوں کو یکجا کرکے دائرے کار کو محدود کیا جائے گا، ایکسچینج کمپنیوں کے لئے سرمایہ کاری کی کم از کم حد 50 کروڑ روپے مقرر کر دی گئی، ایکسچینج کمپنی میں سرمایہ کاری کے لئے پہلے 20 کروڑ کی حد مقرر تھی۔ سٹیٹ بینک نے بی اور سی کیٹگری کمپنیوں کو قواعد و ضوابط کے تحت 3 ماہ میں مکمل ایکسچینج کمپنی میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی، بی اور سی کیٹگری کمپنیوں کے 3 ماہ بعد لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔