سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کی زیر صدارت اجلاس، سوگوار خاندان کی پنشن اور جاب کا جائزہ

09-06-2023

(لاہور نیوز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت کمیٹی روم میں اہم اجلاس ہوا۔

سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شفقت اللہ مشتاق اور دیگر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دورانِ سروس وفات پا جانے والے افسران کی فیملی سپورٹ بارے اقدام کا جائزہ لیا گیا۔ ایس ایم بی آر نے سوگوار خاندان کے لیے پنشن، جاب اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ دورانِ ملازمت وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کی فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ نبیل جاوید نے سول سرونٹس رولز 1974 کے رول 17 اے کے تحت  زیر التواء کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایات کیں۔ ایس ایم بی آر کا کہنا تھا سرکاری ملازمین کے لواحقین ملازمت کا حق رکھتے ہیں، تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، دورانِ سروس وفات پانے والے افسران کی فیملی سپورٹ کا محکمہ ذمہ دار ہے، سوگوار خاندان کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔